اسلام آباد نومبر 26(ٹی این ایس)رواں سال اپریل سے لے کر ستمبر تک کے عرصے کے دوران ہنڈا اٹلس کارز کے منافع میں 47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق اپریل سے لے کر ستمبر تک کے عرصہ کے دوران مجموعی طور پر 3704.04 ملین روپے کی آمدنی ہوئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 47 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ سال اس عرصے میں کمپنی کو 2523.74 ملین روپے کی آمدنی ہوئی تھی ٗ اس عرصے میں قبل از ٹیکس آمدنی کا حجم 5507.40 ملین روپے رہا جبکہ گزشتہ سال اس عرصے میں یہ حجم 3704.36 ملین روپے رہا تھا۔ اعداد وشمار کے مطابق اس عرصے میں کمپنی کے فی شیئر آمدنی میں 47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔