نئے آرمی چیف کے آنے سے معاملات 50 فیصد بہتر ہوئے، فواد چوہدری

 
0
126

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کے آنے سے معاملات پچاس فیصد بہتر ہوئے ہیں، مزید بھی ہو سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ تو لینا پڑے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کے اعتماد کے ووٹ کیلئے وہ صدر مملکت کو درخواست کرنے جا رہے ہیں۔