ٹی این ایس نے شوبز اور فیشن انڈسٹڑی میں ہورہے استحصال سے پردہ اُٹھا لیا، ماڈل کے سنسنی خیز انکشافات

 
0
777

اسلام آباد جنوری 02 (ٹی این ایس): پاکستان میں فیشن انڈسٹری کسی بھی نئے آنے والے ماڈل کے لیے ایک انتہائی مشکل انڈسٹری تصور کی جاتی ہے ۔ اس شعبے میں بے انتہا پیسہ، گلیمر اور شہرت کے ساتھ ساتھ نہ جانے کیا کیا نعمتیں منسوب کی جاتی ہیں کہ عام عورت کو ان روشنیوں اور رعنائیوں کے مقابلے میں اپنی زندگی بے رنگ سی لگنے لگتی ہے۔

دور سے یہ سب دیکھنے والی فیشن کی دلدادہ نئی نسل کو لگتا ہے کہ کامیابی کی معراج پر شاید ماڈلز ہی فائز ہیں اور ماڈلنگ سے بہتر کوئی کیریئر ہو ہی نہیں سکتا۔ فیشن میگزینز کےکور، ریمپ پر ٹاپ برانڈز کی مصنوعات زیب تن کرکے ادائیں دکھانا، اشتہارات میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مصنوعات کو دلکش بناکر پیش کرنا… بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ یہ ماڈلز شہرت اور کامیابی کے ساتویں آسمان پر پہنچ چکی ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔

فیشن کی اس رنگ برنگی  دنیا کے پس پردہ تلخ حقائق کو  عوام کے سامنے لانے کے لیے ٹی این ایس نے  “فیشن لیکس”کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس کا مقصد  عام عوام تک اس انڈسٹری کی ان حقیقتوں کو سامنے لانا ہے جس سے عام عوام آشنا نہیں،پروگرام کی پہلی مہمان ماڈل  افراء خان نے بہت سی حقیقتوں سے پر دہ اٹھایا، ملاحظہ کیجیئے!