امریکہ پاکستان کو دی گئی رقم کے آڈٹ کے لئے کسی بھی امریکی فرم کی خدمات حاصل کرلے ،فیس پاکستان ادا کردے گا،وزیرِ خارجہ کی امریکہ کو پیشکش

 
0
346

اسلام آباد، جنوری 01 (ٹی این ایس): وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کو دی گئی رقم کے آڈٹ کے لئے کسی بھی امریکی فرم کی خدمات حاصل کرلے ان کی فیس پاکستان ادا کردے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدرمذکورہ اعدادوشمارکی تصدیق کراسکتے ہیں دنیاکوعلم ہوجائےگاکہ کون جھوٹ بول رہاہے ا وردھوکہ دے ر ہاہے۔

واضح رہے وزیر خواجہ آصف کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روزیہ کہا تھا کہ ہم نے پاکستان کو15سال کے دوران 33ڈالر امداد دی ۔