اسلام آباد، جنوری 01 (ٹی این ایس): جاپان کے وزیرِ خارجہ تارو کونو کل پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔دورے کے دوران وہ پاکستانی حکام کیساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
جاپانی وزیرِخارجہ اپنے پالستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف کے علاوہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان نے سیاست، معیشت، تجارت اور دوسرے شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جاپان پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار بھی ہے۔