پاکستان نے انسداد دہشتگردی کی عالمی کوششوں میں نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں اور عالمی برادری کو انہیں تسلیم کرنا چاہئے، چین

 
0
453

بیجنگ، جنوری 01 (ٹی این ایس): چین نے صدر ٹرمپ کے بیان کے تناظر میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا بھرپور دفاع کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری کو پوری طرح اس کا اعتراف کرنا چاہئے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ  نے منگل کے روز بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے کئی مرتبہ یہ بات کہی ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں اور عظیم قربانیاں دی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے انسداد دہشتگردی کی عالمی کوششوں میں نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں اور عالمی برادری کو انہیں تسلیم کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار ہیں اور چین تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے تیار ہے جس سے دونوں ملکوں کے عوام استفادہ کریں گے۔