کوئٹہ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردانہ حملہ، 5 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افرد زخمی 2 حملہ آور بھی ہلاک

 
0
781

کوئٹہ، جنوری 01 (ٹی این ایس): کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ایف سی کی  چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 سیکورٹی اہلکاروں سمیت12 افراد زخمی ہوگئے ہیں ،سیکورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی کے دوران 2 حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا جارہاہے۔

آخری اطلاعات کے مطابق علاقے سے ابھی بھی فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں ،سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اورکسی کو بھی آپریشن والی جگہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔