اسلام آباد (ٹی این ایس) پلاٹس منسوخی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور سی ڈی اے سے طلب کرلیا

 
0
104

اسلام آباد  ایف آئی اے تحقیقات کی بنیاد پر سی ڈی اے کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے الاٹ شدہ پلاٹوں پر سی ڈی اے کو کسی بھی تادیبی کاروائی سے روک دیا ۔

متاثرہ درخواست گزار قیصر علی کی جانب سے حسنین حیدر تھہیم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

حسنین حیدر تھہیم ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے انکوائری کی بنیاد پر سی ڈی اے الاٹ شدہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ نہیں کرسکتا،

سی ڈی اے غیر قانونی طور پر الاٹ اور ٹرانسفر شدہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کررہا ہے،

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ایف آئی اے اور سی ڈی اے سے 29 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔