پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ کے اکثر علاقے آج بھی دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں ہیں

 
0
535

 

اسلام آباد ،نو مبر10(ٹی این ایس): پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ کے اکثر علاقے آج بھی دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، موٹروےایم ون پشاور سے صوابی تک بند ہے۔ ایم ٹو لاہور بھی بھاری ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم فور دھند اور اسموگ کے وجہ سے فیصل آباد سے گوجرہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

اس کے علاوہ حافظ آبادشہر اور گردونواح میں شدید اسموگ کا راج ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی۔کمالیہ شہراور گردونواح میں اسموگ اور دھند کے علاوہ سردی بھی بڑھ گئی ہے۔ جہانیاں شہر اور گردونواح میں آج صبح کے اوقات میں شدید دھند ریکارڈ کی گئی اس کے علاوہ گوجرہ موٹروے پر دھند اور اسموگ کے باعث حدنگاہ صفر سے10میٹر تک رہ گئی۔اس موقع پر ٹریفک پولیس نے ہدایات جاری کی ہیں کہ دھند سے متاثرہ علاقوں میں ڈرائیور حضرات دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس استعمال کریں۔