آپریشن ردالفساد،سکیورٹی فورسزکی بلوچستان میں کاروائی،دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

 
0
390

راولپنڈی:اگست26(ٹی این ایس) ملک میں دہشتگردوں اور سہولتکاروں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بروقت کاروائی کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے 4 روز میں بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، کلیری دھل، دشت ، ڈیرہ بگٹی اور سمانی میں دہشتگردوں کیخلاف خفیہ آپریشن کیے۔ جس میں متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے کاروائی کے دوران دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیے۔ جبکہ آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے بارودی سرنگیں ، گرنیڈز، راکٹس، ڈیٹونیٹرز، آئی ای ڈیز سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید مواصلاتی نظام کے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔