آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت ٗ پولیس اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی قربانیوں کوسرہا

 
0
401

راولپنڈی نومبر 9(ٹی این ایس) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے امن کیلئے پولیس اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں پولیس پر حملے کی مذمت کی ہے اور قیام امن کے سلسلے میں پولیس اورقانون نافذ کر نیو الے اداروں کی قربانیوں اور کردار کوسراہا ہے ۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ڈی آئی جی حامد شکیل جیسے افسران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔