نواز شریف عدالتوں سے بھاگنے کے بجائے انکا سامنا کریں،آصف زرداری

 
0
375

 

اسلام آباد اگست27(ٹی این ایس): سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم کبھی عدالتوں سے نہیں بھاگے ۔ انتقام کا نشانہ بننے کے باوجود انصاف کے لئے قانونی راستہ اختیار کیا نواز شریف بھی عدالتوں سے بھاگنے کے بجائے سامنا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں ارباب عالمگیر ‘ عاصمہ عالمگیر اور فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے دوران کیا۔ پیپلزپارٹی کے راہنمائوں نے آصف علی زرداری کو نیب کے آخری مقدمے میں بریت پرمبارکباد دی ۔

ملاقات میں سابق صدر نے کہا کہ مقدمات جھوٹے اور سیاسی انتقام کے لئے بنائے گئے پھر بھی سامنا کیا ہم کبھی بھی عدالتوں سے نہیں بھاگے بلکہ عدالتوں کا احترام کیا ۔ انتقام کا نشانہ بننے کے باوجود انصاف کے لئے عدالتوں پر انحصار کیا اور سیاسی مخالفین کے بنائے گئے پراپیگنڈے من گھڑت کہانیوں اور جھوٹے مقدمات سے عدالتوں نے ہمیں انصاف دے کر سرخرو کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف نے کچھ نہیں کیا تو عدالتوں سے بھاگ کیوں رہے ہیں ۔ نواز شریف عدالتوں سے بھاگنے کی بجائے سامنے کریں اگر اپنے آپ کو قوم کے سامنے بے گناہ ثابت کریں ۔