پاکستان نے پراکسی جنگ چھیڑ رکھی ہے،بھا رتی آ رمی چیف

 
0
382

 

پونی  اگست 27(ٹی این ایس): بھا رتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راؤت نے ہر زہ سرا ئی کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان نے پراکسی جنگ چھیڑ رکھی ہے،جہادی تنظیموں پر پاکستان کا اعتماد اور انھیں مسلسل دی جانے والی مدد کے سنگین نتائج نکلیں گے،سکم، بھوٹان اور تبت سے متصل ڈوکلام پلیٹو پر جاری تنازع کے حوالے سے چین پر الزام لگاتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ بیجنگ انڈیا کے ساتھ اپنی سرحد پر صورت حال کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ آنے والے دنوں میں ڈوکلام جیسے واقعات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

آ ذادکشمیر سے چین کا اقتصادی راہداری گزارنا بھی انڈیا کی خودمختاری کو ایک چیلنج ہے ۔پونے میں موجودہ جیو پولیٹیکل صورت حال میں ‘بھارت کے چیلنجز’ کے نام سے ‘ پروگرام سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ چین انڈیا کے ساتھ اپنی سرحد پر صورت حال کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور آج ڈوکلام میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہیان کے مطابق آنے والے دنوں میں ڈوکلام جیسے واقعات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

حال ہی میں لداخ کے علاقے میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان ہاتھا پائی اور پتھر بازی ہوئی تھی۔ اس سے متعلق جنرل راؤت نے کہا کہ ایسے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے ایک مشترکہ نظام پہلے سے موجود ہے۔انھوں نے کہا کہ علاقے کی سلامتی کی صورتحال میں چین مسلسل اپنا دبدبہ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔جنرل راوت کے الفاظ تھی: ‘پڑوس کے ممالک میں خاص کر پاکستان، مالدیپ اور میانمار میں چین دفاع اور معاشی شراکت داری بڑھا رہا ہے۔

آ ذادکشمیر سے چین کا اقتصادی راہداری گزارنا بھی انڈیا کی خودمختاری کو ایک چیلنج ہے۔’اپنے خطاب میں جنرل راوت نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس خطے میں ‘پاکستان نے پراکسی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔’انھوں نے کہا: ‘جہادی تنظیموں پر پاکستان کا اعتماد اور انھیں مسلسل دی جانے والی مدد کے سنگین نتائج نکلیں گے۔ اس کا خطرہ صرف ہمیں ہی نہیں بلکہ چین سمیت جنوبی اور مشرقی ایشیا کے دوسرے ممالک کو بھی ہے۔