راولپنڈی میں جاری منصوبوں کی تکمیل کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

 
0
347

اسلام آباد : اگست28(ٹی این ایس)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے عوامی نمائندے اپنا کردار موثر طریقے سے ادا کریں‘ راولپنڈی میں جاری منصوبوں کی تکمیل کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔ پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کرنے والوں میں راجہ جاوید اخلاص‘ ملک اعتبار خان ‘ شیخ آفتاب احمد‘ ملک ابرار‘ طاہرہ اورنگزیب ‘ نگہت پروین‘ چوہدری خادم حسین اور اسفن یار بھنڈارا شامل ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے منتخب نمائندے اپنا کردار مزید موثر طریقے سے ادا کریں جاری منصوبوں کی تکمیل جلد از جلد یقینی بنائی جائے۔