ایم ڈی خیبر بینک کا تنازع شدت اختیار کر گیا

 
0
371

پشاور :اگست28(ٹی این ایس)جماعت اسلامی کا خیبر پختونخوا حکومت سے الگ ہونے کا امکان، مرکزی قیادت نے فیصلے کا اختیار صوبائی قیادت کو دے دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان ایم ڈی خیبر بینک کا تنازع شدت اختیار کر گیاہے جس پر جماعت اسلامی کا صوبائی حکومت سے الگ ہونے کا امکان ہے اور مرکزی قیادت نے فیصلے کا اختیار صوبائی قیادت کو دیدیا ہے، جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت پر علیحدگی پر وزراءاپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے تاہم وہ حکومت گرانے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے۔