پشاور ،اکتو بر31(ٹی این ایس) :پشاورمیں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ،بادیزئی میں گاڑی کے ساتھ نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور کو تباہی سے بچاتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔پشاور کے نواحی علاقے بادیزئی میں بم کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔بم ایک گاڑی میں نصب تھا ۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں نے اپنی جان پر کھیل کر بم کو ناکارہ بنا دیا ۔پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر نففتیش شروع کر دی ۔