اسلام آباد ،اکتو بر31(ٹی این ایس): نواز شریف نے تینوں ریفرنسز کو یکجا کر کے جوائنٹ ٹرائل چلانے اور ایک فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی تھی جبکہ اسلام آباد ہائی کور ٹ نے 2رکنی بینچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے استدعا مسترد کرتے ہوئے تحریر ی حکم نامہ جاری کر دیا ہے،نواز شریف نے 3ریفرنس میں الگ الگ فرد جرد جرم عائد کرنے کے لئے احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کر دیا تھا۔ 25 اکتوبر کے سماعت کے حکم نامے پر جسٹس عامراور محسن کیانی نے دستخط بھی کر دیئے ہیں۔ ہائی کورٹ نے نواز شریف کے وکیل کو تینوں ریفرنسز میں عائد کی گئی فرد جرم کی کاپیاں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔