بشار الاسد کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے ترکی ،سعودی عرب اور قطر نے امریکہ کے کہنے پر سازش کی، حمد بن جاسم

 
0
349

دوحہ،اکتو بر31(ٹی این ایس) :سابق قطری وزیر اعظم حمد بن جاسم نے انکشاف کیا ہے کہ بشار الاسد کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے ترکی ،سعودی عرب اور قطر نے امریکہ کے کہنے پر سازش کی۔تفصیلات کے مطابق سابق قطری وزیر اعظم حمد بن جاسم نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے شام کی صورتحال کے ذمہ داروں کی کی نشاندہی کر دی ۔سابق قطری وزیر اعظم حمد بن جاسم کا کہنا تھا کہ امریکہ کے کہنے پر قطر ،سعودی عرب اور ترکی نے بشار الاسد کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی ۔

عرب ممالک نے النصرہ سمیت کئی شدت پسند گروہوں کی مدد امریکہ کے کہنے پر کی ۔قطر کے شام سے دوستانہ تعلقات تھے مگر وہ امریکی ایماء پر اس سازش کا حصہ بنا ۔ترکی نے امریکہ کے کہنے پر شام سے متصل سرحد کو کھولا تا کہ باغیوں کی مدد کے لیے افرادی قوت اور اسلحہ وہاں سے داخل کیا جا سکے ۔سابق قطری وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یمن کی جنگ میں عرب ممالک نے بغیر سوچے سمجھے مداخلت کی ۔سابق قطری وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کو دوحہ میں دفتر کھولنے کی اجازت بھی امریکہ کے کہنے پر دی۔