احمد نورانی کیس ،تفتیش میں نیا موڑ،سینیر صحافی احمد نوارانی کا معاشقہ ان پر حملے کی وجہ بنا

 
0
577

 

 

اسلام آباد ،اکتو بر31(ٹی این ایس):احمد نورانی کیس کی تفتیش میں نیا موڑ آ گیا جس کے مطابق سینیر صحافی احمد نوارانی کا معاشقہ ان پر حملے کی وجہ بنا ۔تفصیلات کے مطابق سینیر صحافی احمد نورانی پر حملے میں نجی یونیورسٹی کے طلباء ملوث پائے گئے ہیں ۔اس انکشاف کے بعد پولیس نے تفیش کے دائر ہ کار کو بڑھایا تو معلوم ہوا کہ احمد نوارانی اور نجی یونیورسٹی کے طلباء میں تنازعے کی وجہ ایک دوشیزہ ہے۔یونیورسٹی کے نوجوانوں کو اس بات کا رنج تھا کہ احمد نورانی ایک دوشیزہ سے دوستی بڑھانا چاہ رہے تھے ۔جس پر سبق سکھانے کے لیے نوجوانوں نے چند روز قبل احمد نورانی کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ایس ایچ او آبپارہ نے اس حوالے سے محتاط بیان دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے سامنے آنے پر ہی حقائق سامنے آ سکیں گے۔