سی ڈی اے نے پارک انکلیوII- میں منگل کے روز مزید 140کنال سرکاری اراضی کا قبضہ حاصل کر لیا

 
0
251

اسلام آباد 14 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے پارک انکلیوII- میں منگل کے روز مزید 140کنال سرکاری اراضی کا قبضہ حاصل کر لیا۔ یہ آپریشن گذشتہ ہفتے سے شروع ہونے والے سلسلے کی کڑی ہے جس میں پارک انکلیوII- کی خالی سرکاری اراضی کو قبضے میں لیا جا رہا ہے اور اب تک آپریشن کر کے 250کنال خالی سرکاری اراضی کا قبضہ حاصل کیا جا چکا ہے۔
یہ آپریشن سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے جس کے مطابق پارک انکلیوII- کی 450کنال خالی سرکاری اراضی کا قبضہ حاصل کرنا ہے تاکہ پارک انکلیوII- میں ترقیاتی کاموں کے فوری آغاز کو یقینی بنایا جا سکے۔
آپریشن میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ لینڈ و بحالیات کے ریونیو سٹاف، پلاننگ ونگ، سیکٹر ڈیویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ، ایم پی او ڈائریکٹوریٹ حصہ لے رہے ہیں جبکہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس آپریشن میں بھر پور معاونت کر رہی ہے۔
منگل کے روز450 میں سے 250 کنال سرکاری اراضی کا قبضہ حاصل کیا جا چکا ہے جبکہ ایم پی او کی ھیوی مشینری کی مدد سے سٹریٹ نمبر۱،2،3،4،5،6،7اور11 (ان میں سٹریٹ نمبر1اور11 مین سٹریٹ ہیں) کی ایئر مارکنگ (Earmarking)کر دی گئی ہے۔
مئی کے آخر تک پارک انکلیو II- میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کو یقینی بنانے کے لیے بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس آپریشن کے فیصلے کا مقصد پارک انکلیوII- میں ترقیاتی کاموں کا فوری آغاز ممکن بنانا ہے کیونکہ پارک انکلیوII- گذشتہ چھ سال سے تعطل کا شکار تھا۔