ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ طاہر محمود خان، حمزہ شفقات ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر جج صاحبان کا اڈیالہ جیل کا دورہ

 
0
233

اسلام آباد اپریل 14 (ٹی این ایس): مورخہ 14 اپریل 2020 کو طاہر محمود خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ ہمراہ محترمہ رخشندہ شاھین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ، حمزہ شفقات ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور منصور قاضی اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ معزز جج صاحبان جب جیل پہنچے تو جیل کے چاک و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی۔ معزز مہمانوں نے جیل میں کورونا وائرس کے متعلق کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جیل انٹری پوائنٹ پر کورونا وائرس فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا اور سکریننگ مشین، سینی ٹائزر، ماسک، گلوز اور دیگر احتیاطی انتظامات کو دیکھ کر جیل انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔

انھوں نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال ، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ معزز مہمانان نے نو عمر وارڈ میں وویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام چلنے والی الیکٹریکل، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسز کا معائنہ کیا۔ اسی ظرح ٹیوٹ کی طرف سے خواتین وارڈ میں قائم بیوٹیشن اور ڈومیسٹک ٹیلرنگ کلاسز کا معائنہ بھی کیا۔ معزز جج ہسپتال میں داخل اسیران کو ملے اور انتظامیہ کی جانب سے مریضان کو مہیا کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ جیل ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ہسپتال میں قائم کورونا آئسولیشن سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور کورونا کی ادویات و حفاظتی اقدامات کو دیکھ کر تعریف کی۔
انھوں نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔