اختتام ہفتہ پر نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک سے مرنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ، تحقیق

 
0
327

کراچی مارچ 6(ٹی این ایس)یورپ کے سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے مطابق اختتام ہفتہ کے دوران نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک سے مرنے کا خطرہ ہفتے کے باقی دنوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے ۔ ریسرچ میں اس بات کا انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ نوجوان خواتین کو 11 فیصد جبکہ مردوں کو 15فیصد ویک اینڈ کے دوران ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ ہوتا ہے ۔ سائنسدانوں کے مطابق اس کی وجہ چھٹی کا ختم ہونا یا اس دوران تنہائی کا شکار ہونا ہے جس کے باعث نوجوان زیادہ حساس ہو جاتے ہیں۔