پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

 
0
513

اسلام آباد جولائی29(ٹی این ایس): پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ضعلی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کل پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی رات 11 بجے تک جلسہ ختم کرنے کی پابند ہو گی ۔ ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اس دوران ٹریفک کی روانی اور سکیورٹی کے لیے پولیس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ایکسپریس روڈ اور مری روڈ پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے۔ یاد رہے کہ پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے پر گذشتہ روز پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے یوم تشکر منانے کا اعلان کیا تھا۔ جلسے میں پی ٹی آئی کی جانب سے اہم فیصلوں کی توقع بھی جا رہی ہے