وزیر داخلہ کی گورنر خیبر پختونخواہ سے ملاقات،امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

 
0
414

پشاور،ستمبر 20(ٹی این ایس):  وزیر داخلہ احسن اقبال نے بدھ کوگورنرہاؤس میں گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خیبر پختونخواہ میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگوکی۔

اس موقع پروزیرداخلہ نے کہاکہ خیبر پختونخواہ میں آپریشنز کے نتیجہ میں دہشت گردوں کی آماجگاہوں کا خاتمہ ہوا ہے ۔ خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کے فروغ دینے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔وزیر داخلہ احسن اقبال پہلے وزیر داخلہ ہیں جنہوں نے خیبر پختونخواہ کے نواہی علاقوں اور ایجینسیز میں ایف سی کے مورچوں کا دورہ کیا۔