فرنٹئیر کانسٹیبلری کو جدید خطوط پر استواراور جدید اسلحے سے لیس کیا جائے گا، وزیرداخلہ کا فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز کے  دورکے موقع پر اعلان

 
0
547

پشاور، ستمبر 20(ٹی این ایس):  وزیرداخلہ احسن اقبال نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا،وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ نے یاد گار شہداء4 پر پھول بھی چڑھائے اور دعا بھی کی،وزیرداخلہ کو کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری لیاقت علی خان کی بریفنگ کی بریفنگ ۔

وزیرداخلہ نے وزیر داخلہ کا فرنٹئیر کانسٹیبلری کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور حدید اسلحے سے لیس کرنے کے احکامات دئے۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ فرنٹئیر کانسٹیبلری پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے فرنٹئیر کانسٹیبلری کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ اس وقت فرنٹئیر کانسٹیبلری کو جدید اسلحہ، سازوسامان اور بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اور جلد ہم اپنے ان اہداف کو حاصل کر لیں گے ۔

وزیرداخلہ نے افرادی قوت اور تنخواہوں کے اضافے کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں وزیر داخلہ نے باڑہ میں موجود ایف سی ہیڈکوارٹر ز کا بھی دورہ اور سپینا تھانہ ایف سی کمپلیکس کا سنگ افتتاح بھی رکھا۔ وزیر داخلہ نے راستے میں رک کر مدرسہ کے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی ۔وزیر داخلہ احسن اقبال بچوں میں گھل مل گئے بچوں کو دل لگا کے پڑھنے اوراپنے مستقبل کو تابناک بنانے کی نصیحت کی۔