عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالا تک دن میں 2 بار ہیلی کاپٹر سے آتے جاتے ہیں، ایک ٹرپ  کے اخراجات 3 لاکھ روپے ہیں: خورشید شاہ

 
0
384

پشاور، اگست 27(ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمااور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالا تک دن میں 2 بار ہیلی کاپٹر سے آتے جاتے ہیں جبکہ ایک ٹرپ  کے اخراجات 3 لاکھ روپے ہیں۔

بلور ہاؤس پشاور میں ہارون بلور کے اہلخانہ سے  تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے سید خورشید احمد  شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ابھی تک کوئی نئی بات نہیں کی، وزرا پہلے بھی اکنامی پلس میں سفرکرتے تھے اوران کے باہرعلاج کرانے پر بھی پابندی تھی، حکومت پرانی چیزوں کوسرخی پاڈرلگا کرانہیں نئے اقدامات قرار دے رہی ہے، چھوٹے چھوٹے اعلانات سے کچھ نہیں ہوگا بڑے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ جاتے ہوئے دن میں 2 مرتبہ ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں اور ایک ٹرپ 3 لاکھ کا ہوتا ہے، وہ آج بھی 11 گاڑیوں کے پروٹوکول میں سفر کرتے ہیں، ان کے دعوے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے بجائے پیچھے دھکیل رہے ہیں، ہم 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریوں کے وعدے عمران خان کو بھولنے نہیں دیں گے۔