اسلام آباد (ٹی این ایس) ٹریفک پولیس کاشاپنگ مالز، تجارتی مراکز، مارکیٹس اور بڑی شاہرائوںمیں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری، خلاف ورزی پر گاڑیوں کیلئے بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے اور روڈ ڈسپلن کو متاثر کرنے والے ڈرائیورزکیخلاف بلا امتیازکارروائیاں جاری رہیںگی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے ، مربوط ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر کرنے اورٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آبادٹریفک پولیس کا نو پارکنگ اورفٹ باتھ پر غیر قانونی پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شاپنگ مالز،مارکیٹس، تجارتی مراکز اور بڑی شاہرائوں میں غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی طورپرہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والے عناصر خصوصاً جو ٹریفک ڈسپلن کو متاثر کرتے ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنایاجائے،انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی مراکزمیںپارکنگ کیلئے مختص جگہ پر پارکنگ کو یقینی بناتے ہوئے نوپارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رعایت نہ دی جائے،فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں کا حق ہے فٹ پاتھ پر کسی قسم کی پارکنگ یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،تجارتی مراکزمیں آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام آبادپولیس سے تعاون کریں تاکہ شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھاجاسکے














