اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلاامتیاز کارروائیاں۔گھریلو چوری میں ملوث منظم گروہ کے تین ارکان سمیت36ملزمان گرفتار۔ طلائی زیورات، نقدی کل مالیتی 45لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 36ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں گھریلو چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکارڈ منظم گروہ کے تین ارکان بھی شامل ہیں۔پولیس ٹیموں نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے طلائی زیورات، نقدی کل مالیتی 45لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سےچھ پستول معہ ایمونیشن اور ایک خنجر برآمد کر لیا۔ منشیات فروشی میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 712گرام چرس، 560گرام ہیروئن اور 464گرام آئس برآمد کی گئی۔ جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران 20ملزمان کو گرفتار کیا گیا












