اسلام آباد(ٹی این ایس) پیچھے امام کے اللہ اکبر ،، امام فضل الرحمن ،، مقتدی تحریک انصاف

 
0
67

سیاسی مخالف جماعتوں کے درمیان بڑا بریک تھرو،سیاسی جماعتوں کے درمیان گرینڈ ڈا ئیلاگ پر کام شروع ہوگیا۔پی ٹی آئی وفد اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات بھی گرینڈ ڈائیلاگ کی جانب ایک بڑا قدم ہے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں بھی گرینڈ ڈائیلاگ پر بات چیت کی گئی ۔مولانا پہلے ہی سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے لئے اسپیس پیدا کرنے کا مشورہ دے چکے ہیں۔گرینڈ ڈائیلاگ میں سب سے بڑی حریف جماعتیں جے یو آئی اور پی ٹی آئی بھی شامل ہونگی،گرینڈ ڈائیلاگ میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت تمام جماعتوں کو شامل کیاجائیگا۔