برآمدات کو بڑھانے کے لیے سرمایہ کاروں کے ساتھ ہر مکمن تعاون کریں گے۔ سردار تنویر چئیرمن پبٹ

 
0
251

اسلام آباد 05 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): ملکی معیشت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں برآمدات میں اضافے کے لیے ترجیح بنیادوں پر کام کیا جاے۔اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر سرمایہ کاروں کو برآمدات میں مکمل تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کے احکامات پر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا ادارہ بھرپور خدمات سر انجام دے رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر طارق مصباح اور ان کے ہمراہ آۓ وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر طارق مصباح اور فیصل آباد چیمبر کے صدر انجینئر احتشام نے اپنے وفد کے ہمراہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر طارق مصباح نے سردار تنویر الیاس خان اور پبٹ کی جانب سے سرمایہ کاروں اور ایکسپورٹرز کو سہولیات فراہم کرنے اور دیگر مسائل کو حل کروانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملکی معیشت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
سردار تنویر الیاس خان نے پنجاب میں سرمایہ کاروں کی مشکلات کو حل کرنے میں تاریخی اقدامات کیے ہیں۔
سردار تنویر الیاس خان نے طارق مصباح کو لاہور چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا کہ انشاء اللہ چیمبر اور پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ایک دوسرے کے بازو ثابت ہونگے ۔ انھوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں، ایکسپورٹرز اور اورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری اور برآمدات میں درپیش مسائل کے حل کا فوری تدارک کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ انھوں نے طارق مصباح ، فیصل آباد چیمبر کے صدر انجینئر احتشام اور ان کے ہمراہ دیگر عہدیداران کو اس بات کی یقین دہانی کرائ کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ہماری بزنس کیمونٹی میں موجود پوٹینشل سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جاۓگا۔اس اس کے ساتھ ساتھ ان کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے کوئ کسر نہیں چھوڑی جاۓ گی۔ پاکستان میں اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے اور اس میں اورسیز پاکستانیز کمیشن بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ جو اورسیز پاکستانی پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کو پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تفصیلی بریفنگ دی جاتی ہے اور انھیں دورے بھی کروائے جاتے ہیں۔
سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ اس ضمن میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے حوالے سے کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں پر سیمنار منعقد کیے جائیں گے۔
آخر میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے لاہور چیمبر کے صدر طارق مصباح، وائس چیئرمین اورسیز پاکسانی کمیشن چوہدری وسیم احمد ، انجینئر حافظ احتشام چوہدری عبدالروف سابق صدر رحیم یارخان چیمبر، عبدالقیوم سیکرٹری فیصل آباد چیمبر اور وفد میں شامل دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔