وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کےبلڈنگ ڈائریکٹوریٹ نے شہر بھر سے بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے رہائشی و کمرشل عمارتوں کو سیل ،شوکاز نوٹس اور مسمار کر دیئے ہیں

 
0
772

اسلام آباد 06 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کےبلڈنگ ڈائریکٹوریٹ نے شہر بھر سے بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے رہائشی و کمرشل عمارتوں کو سیل ،شوکاز نوٹس اور مسمار کر دیئے ہیں ،گزشہ ایک ماہ کے دوران سی ڈی اے نے کمرشل چارچزکی مد میں 30 کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ بلڈنگ کنٹرول نے نقشہ جات ،این او سی، اضافی منزل ،عمارتی منظوری سرٹیفکیٹ اورکمرشل چارجز کی مد میں 30کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل کیا ہے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مال آف اسلام آباد ،سلور اوکس،98ای بلیو ایریا میں قائم غیر قانونی ریسٹورنٹ اور دکانوں کو سیل کر دیا ہے جبکہ جی ٹین فور، جی ٹین ٹو میں کلاس تھری میں شاپنگ سینٹر کو جزوی طور پر سیل کر دیا ہے اسی طرح آئی نائں،آئی ٹین میں رہائشی عمارتوں کا کمرشل استعمال کرنے پر تین گھروں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے،بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے بلیو ایریا،جی سیون،ایف سیون،ایف ٹین فور،سکول روڈ ایف ایٹ فور،ایف ایٹ تھری،ایف ٹین ون اور آئی ایٹ میں منظور شدہ کورڈ ایریا سے زائد تعمیرات کو مسمار کر دیا ہے سی ڈی اے کے عملے نے بھاری مشینری کی مدد سے آئی ایٹ میں قوانین کی خلاف ورزی پر شیڈ اور باڑ کو بھی مسمار کر دیا ہے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 70 سے زائد نوٹسز اور دس سے زائد شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے ہیں چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے نگرانی، پٹرولنگ اور نشاندھی کے عمل کو نہ صرف تیز کر دیا ہے بلکہ بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کاموں کو روکا جارہا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا عمل جاری ہے