اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے اسلام آباد زون میں تعینات افسران و اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔
ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب کے موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی احسن انداز میں ادائیگی ادارے کی نیک نامی اور عوامی اعتماد میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔
تعریفی سرٹیفیکیٹس حاصل کرنے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سدرہ فاطمہ ہاشمی، سید ارسلان علی رضا، نعمان خلیل، عمر ارسلان اور میر فیضان الحق شامل ہیں۔
اسی طرح انسپیکٹرز فہیم رضا، عبداللہ کیانی جبکہ سب انسپیکٹرز تابش جاوید اور راشد علی بھی تعریفی سرٹیفیکیٹس حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
ڈی جی ایف آئی اے نے مزید کہا کہ محنت، دیانتداری اور لگن سے کام کرنے والے افسران ہی ادارے کا اصل سرمایہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے













