اسلام آباد (ٹی این ایس) بنی گالہ پولیس کا شیشہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار

 
0
6

اسلام آباد (ٹی این ایس) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آئی جی پولیس سید علی ناصر رضوی کی مہم “نشہ اب نہیں” کے تحت تھانہ بنی گالہ پولیس نے بحریہ انکلیو میں قائم ایک غیر قانونی شیشہ کیفے پر چھاپہ مار کر 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او انسپکٹر آصف خان کی قیادت میں کی گئی کارروائی کے دوران 9 سٹیل کے حقے، 3 شیشے کے حقے، 30 فلیور ڈبیاں، 7 پلاسٹک پائپ اور 15 ٹوپیاں برآمد کی گئیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ دیگر سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق منشیات اور غیر قانونی شیشہ کیفے کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔