تجارتی خسارے میں مزيد اضافہ

 
0
352

اسلام آباد 06 مارچ 2021 (ٹی این ایس): رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ تجارتی خسارہ 17.53 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ، گزشتہ سال تجارتی خسارے کا حجم 15.85ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا

ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے تجارتی اعداد و شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال جولائی سے فروری کے دوران تجارتی خسارہ 10.64 فیصد مزید بڑھ گیا ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات 4.29 فیصد اضافے سے 16.30 ارب ڈالر اور ملکی درآمدات 7.49فیصد اضافے سے 33.84 ارب ڈالر رہیں اور تجارتی خسارہ بڑھ کر 17.53 ارب ڈالرسےزائدہو گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال تجارتی خسارے کا حجم 15.85ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ، فروری2021میں برآمدات 4.12فیصد کمی سے 2.04ارب ڈالر اور ملکی درآمدات 9.55فیصد اضافے سے 4.56ارب ڈالر رہیں۔

ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ فروری 2021میں تجارتی خسارہ 3.93فیصد اضافے سے 2.51ارب ڈالر رہا۔

یاد رہے جنوری میں 2021 میں دسمبر 2020 کے مقابلے تجارتی خسارے میں 1.44 فیصد کمی واقع ہوئی تھی ، تجارتی خسارے میں کمی کے باوجود جنوری میں ملکی برآمدات میں دس فیصد کمی واقع ہوئی، جنوری دوہزار اکیس میں ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 13کروڑ ڈالر رہا۔