قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے محمد اسماعیل او ر ان کے دیگر ساتھیوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

 
0
6544

پشاور جولائی 08 (ٹی این ایس): چیئرمین قومی احتسا ب بیورو جسٹس جاوید اقبال کے ویژن’’ احتساب سب کے لئے‘‘کو عملی جامہ پہنانے کے لئے نیب خیبر پختونخوا کوشاں ہے، اس سلسلے میں قومی احتساب بیورو خیبر پختو نخوا نے محمد اسماعیل او ر اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف عوامی دھوکہ دہی بزریعہ جعلی سرمایہ کاری اسکیم کے معاملے پر نیب کے قانون کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
تمام متاثرین جو محمد اسماعیل و دیگران یا ان کے ایجنٹوں کے ساتھ سرمایہ کاری کے لئے اپنی جمع پونچی جمع کروا چکے ہیں ، اپنی شکایات سادہ کاغذ پر بمع متعلقہ دستاویزات قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا پشاور کے دفتر مندرجہ ذیل پتہ پر 20جولائی 2019 تک جمع کروائیں ‘ نیز وہ درخواست دہندگان جو پہلے سے اپنی شکایات بھجوا چکے ہیں وہ دوبارہ اپنی درخواستیں نہ بھیجیں۔