(اصغر علی مبارک)
راولپنڈی ;بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں نورپور لائنز نے اے بی ایل اسٹالینز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی, پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہارڈ ہٹنگ اوپنر حسن نواز نے شاندار نصف سنچری اسکور کی جبکہ خوشدل شاہ نے آل راؤنڈ مظاہرہ پیش کیا۔بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں منگل کے روز کھیلے گئے میچ میں نورپور لائنز نے الائیڈ بینک اسٹالیئنز کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔راولپنڈی میں لائنز نے ٹاس جیت کر اسٹالیئنز کو بیٹنگ دی جو 20 اوورز میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ ایک موقع پر اسٹالیئنز کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 46 رنز تھا لیکن 40 رنز کے اضافے پر اس کی چار وکٹیں گرچکی تھیں۔شعیب ملک اور حسین طلعت نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 42 رنز کا اضافہ کیا۔ شعیب ملک ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔حسین طلعت نے43 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور5 چوکے شامل تھے۔ وہ اسوقت ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 293 رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔ عبیدشاہ نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 17 رنز بنائے ۔موسی خان نے32 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ خوشدل شاہ اور شاہد عزیز نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
شاہد عزیز اسوقت ٹورنامنٹ میں 14 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ حسن نواز فیلڈ میں نمایاں رہے انہوں نے دو کیچز کے علاوہ دو رن آؤٹ بھی کیے۔لائنز نے169 رنز کا ہدف 19 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔لائنز کی اننگز کی خاص بات حسن نواز کی عمدہ بیٹنگ تھی جنہوں نے 3 چھکوں اور8 چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے۔انہوں نے محمد طحہ کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 43 رنز کا اضافہ کیا جنہوں نے دو چھکوں کی مدد سے21 رنز بنائے ۔ کپتان امام الحق 4 شاہ زیب خان 6 اور عامر یامین صفر پر آؤٹ ہوئے۔حسن نواز کو آؤٹ کرنے کے بعد شعیب ملک نے خوشدل شاہ کو بھی 10 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کردیا تاہم اس موقع پر روحیل نذیر نے 12گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے26 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔ شاہد عزیز نے ان کا اچھا ساتھ دیا اور 13 رنز اسکور کیے جس میں 3چوکے شامل تھے۔حسن نواز پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔آج اینگرو ڈولفنز کا مقابلہ یو ایم ٹی مارخورز سے ہوگا۔
- قومی
- بانڈہ داود شاہ
- بلوچستان
- ٹوبہ ٹیک سنگھ
- جڑانوالہ
- حویلیاں
- راولپنڈی
- سانگھڑ
- مٹھی
- بین الاقوامی
- ممبئی
- مہمند ایجنسی