مسئلہ پانامہ جے آئی ٹی کا نہیں تھا،پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے ابتدا سیاسی بحران سے کی گئی: مولانا فضل الرحمان

 
0
382

پشاور: اگست 29(ٹی این ایس)رحیم یارخان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا میں امریکہ کی جانب سے پسماندہ دنیا میں عدم استحکام پھیلانے کا عمل جاری ہے، یہ دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں بلکہ پسماندہ دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے،پاکستان دلدل میں پھنس جائے گا.انھوں نے کہا کہ افغانستان ،عراق، لیبیا ،شام ، یمن کو نشانہ بنایا گیا،امریکہ کی محوریت ختم ہورہی ہے جسے چین نے اقتصادی میدان میں چیلنج کیا ہے.
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ پانامہ جے آئی ٹی کا نہیں ہے، پاکستان کو غیرمستحکم بنانے کیلئے ابتدا ایک سیاسی بحران سے کی جا رہی ہے.انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کو معذول کیا گیا،عدلیہ اورپارلیمنٹ کے اندر بداعتمادی پیدا ہوئی،سول ملٹری تعلقات متاثرہوئے،کہاں سے لائیں ان دانشوروں کو جو کہتے ہیں ہم پاکستان بچا رہے ہیں.