ہری پور (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔
تھانہ ٹی آئی پی پولیس کی کاروائی ۔جی ٹی روڈ جہاز چوک موٹر کار مکینک سے موبائیل فون چھینے والا مرکزی ملزم گرفتار ،قبضہ سے چھینا گیا موبایل فون اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد ۔
تھانہ ٹی ائی پی کی حدود جی ٹی روڈ جہاز چوک میں موٹرکار مکینک سے موبائیل فون چھیننے کا واقع رونما ہوا ۔مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 382/34PPC مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی رضوان خان نے ہمراہ نفری پولیس کے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم امانت ولد زرین سکنہ بلال ٹاؤن ایبٹ آباد کو گرفتار کر کے قبضہ سے چھینا گیا موبائیل فون اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی نمبری AFL454 بھی برآمد کرلی ۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے