اسلام اباد (ٹی این ایس)(ثاقب خان کھٹڑ )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سول ایڈمنسٹریشن میں سال 2024 کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے فرض شناس تحصیل دار چوہدری شفقت محمود کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریونیو کے شعبہ میں شاندار کارکردگی کےحامل تحصیل دار فتح جنگ چوھدری شفقت محمود کی انتظامی صلاحیت کو سراہتے ہوئے اعزای شیلڈ سے نوازا تحصیل دار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے نے تحصیل فتح جنگ کے علاقہ میں سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی محکمہ ریونیو سے متعلق قانونی موشگافیوں کی موئثر نگرانی کرتے ہوئے انکے فوری خاتمے اور عوامی مسائل کے بروقت حل کرنے کے اقدام سمیت سرکاری واجبات کی وصولی بروقت رجسٹریوں کی منظوری وراثتی انتقالات میں میرٹ کی بالادستی کے علاؤہ باالخصوص بطور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عوام کو ارزاں نرخوں پر بہترین اشیاء خوردونوش کی فراہمی جیسے اہم ترین اقدامات شامل ہیں ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں تحصیل دار چوہدری شفقت محمود نے تمام شعبوں میں ایک بہترین منتظم کے طور پہ اپنے آپ کو منوایاڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی جانب سے انہیں بہترین کارکردگی پر شیلڈ ملنے پر تحصیل فتح جنگ کے عوامی وسماجی حلقوں کے علاؤہ صدر فتح جنگ پریس کلب عدیل افضل خان۔ نمبردار پنڈ بہادر خان سردار محمد اعظم خان۔ ڈاکٹر زبیر، یوسف خان۔ نمبردار بھلوٹ ملک آصف نواز ،ملک نصرت خان ماجھیا ،حاجی سفیان اعظم پسوال ،سردار ظہیر خان صدکال ،نمبردار سردار عارف علی خان باہتر ،معروف صحافی سردار ثاقب خان کھٹڑ آف پنڈ بہادر خان،ملک غلام قادر آف حطار،ملک سعادت اعوان نے دلی مبارکباد دی ہے اور کہا کہ بلاشبہ تحصیل دار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود اس ایوارڈ کے حقیقی معنوں میں حقدار ھیں