لیاقت پور،پولیس کانسٹیبل کی نشے کی حالت میں عورت کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش اہل محلہ نے پکڑ کر درگت بنا ڈالی

 
0
23650

لیاقت پور:اگست30(ٹی این ایس) چک نمبر 20 میں پولیس کانسٹیبل یوسف بھٹہ کی شراب کے نشے میں  ایک گھر میں گھس کر عورت سے  مبینہ  زبردستی زیادتی کی کوشش کی ، ورثہ اور اہل محلہ نے موقعہ پر پکڑ کر کانسٹیبل کی درگت بناڈالی اور اس کا  منہ کالا کرکے پولیس کے حوالہ  کر دیا۔ کانسٹیبل یوسف بھٹہ کل وقوعہ کے وقت سے تھانہ لیاقت پور کی حراست میں ہے، کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ نمبر 302/17 درج رجسٹر ہے، مقدمہ میں 376/511 اور 354 ت پ کی دفعات شامل ہیں، کانسٹیبل یوسف بھٹہ کے نشہ میں ہونے کی تصدیق کے لئے ڈاکٹری ملاحظہ کرایا گیا ہے، نشہ کی تصدیق کے بعد کانسٹیبل کے خلاف آرٹیکل 11 کے تحت بھی کارروائی ہوگی، ڈی پی او ذیشان اصغر نے کانسٹیبل یوسف بھٹہ کو اطلاع ملتے ہی معطل کر کے ڈی ایس پی لیاقت پور شاہد نیاز کو کارروائی کا حکم دیا تھا ۔ڈی پی او ذیشان اصغر نے کانسٹیبل یوسف بھٹہ کو اطلاع ملتے ہی معطل کر کے ڈی ایس پی لیاقت پور شاہد نیاز کو کارروائی کا حکم دیا تھا ۔ کانسٹیبل کے خلاف کاروائی نہ کرنے کی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے