ریسکیو 1122 کی طرف سے یونین کونسل رنداں میں کیڈرے ٹریننگ کا انعقاد

 
0
590

لیاقت پور ستمبر 29 (ٹی این ایس): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر کی ہدایات کے مطابق اورریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عمران ساجد کی زیرِ نگرانی ریسکیو1122لیاقت پور کی طرف سے یو نین کونسل رنداں کی لوکل کمیونٹی کے لئے کیڈرے ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریسکیو 1122لیاقت پور کی کمیونٹی ٹیم کے انسٹرکٹر محمد اکرم اور کو انسٹرکٹر فرہاد افتخار نے تمام شرکاء کو کیڈرے ٹریننگ فراہم کی۔ میڈیکل انسٹرکٹر محمد اکرم نے ابتدائی طبی امداد،مرہم پٹی،CPR،FBAO،سر چ اینڈ ریسکیو، فائراور اس کی اقسام اور آگ بجھانے کا طریقہ،کم گہرے پانی کو کراس کرنے کے طریقے،منہدم بلڈنگ سے متاثرین کو نکالنے کے مختلف طریقوں کے متعلق تفصیلی طور پر بتایا اور اس کا عملی مظاہرہ بھی کروایا ۔اس ٹریننگ کا مقصد تمام شرکاء کو ایمرجنسی ہینڈلنگ کے متعلق آگاہی دینا اور یونین کونسل لیول پر ایک ریسکیو محافظ ٹیم کی تشکیل اور ٹریننگ تھا تاکہ دورانِ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کے پہنچنے تک وہاں پر موجود لوکل کمیونٹی جائے حادثہ پر موجود زخمیوں کی فوری مدد کر سکیں اور قیمتی انسانی جانوں کو بر وقت بچا کر محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔