رحیمیارخان چکنمبر 156 پی تھانہ صدر کی حدود میں بچے کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش ناکام ملزم گرفتار

 
0
671

رحیمیارخان، ستمبر 29 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق رحیمیارخان کی تحصیل صادق آباد چکنمبر 156 پی میں 10 سالہ رضوان ٹیوشن سے واپس گھر آ رہا تھا کہ قاسم ولد عبدالجبار مولوی اسے ورغلا کر ویران جگہ پر لے گیا جہاں اس نے رضوان کیساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی تو رضوان نے چیخ و پکار اور شور واویلا شروع کر دیا جس پر وہاں سے گزرنے والے راہ گیروں نے نیم برہنہ رضوان اور قاسم مولوی کو پکڑ لیا اور رضوان کے ورثاء کو اطلاع کی اور تھانہ صدر پولیس کو بلا کر قاسم کو پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے قاسم مولوی کو حوالات میں بند کر دیا تاہم 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی جس پر ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ تھانہ صدر پولیس مقدمہ درج کرنے میں ٹال مٹول کر رہی ہے ورثاء نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف مہیا کیا جائے اور ملزم قاسم مولوی کو قرار واقعی سزا دی جائے