لاہور جم خانہ کا ڈیمزفنڈ کیلئے70 لاکھ روپے کا عطیہ

 
0
530

چیف جسٹس سے لاہورجم خانہ کلب کے وفد کی ملاقات، ڈیموں کی تعمرکیلئے کاوشوں کی تعریف کی
لاہور ستمبر 29 (ٹی این ایس): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے جم خانہ کلب کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے چیف جسٹس کوڈیمز فنڈ کیلئے70 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے لاہورجم خانہ کلب کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وفد نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی۔
لاہور جم خانہ کلب کے وفد نے چیف جسٹس کوملاقات میں ڈیم فنڈ کیلئے70 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ واضح رہے دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کیلئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے فنڈ قائم کیا ہے۔ چیف جسٹس نے ملک میں پانی کے بحران کے پیش نظر پانی کے ذخیرہ کو ملکی سالمیت کیلئے ضروری قرار دیتے ہوئے ڈیمز کی تعمیر کیلئے عملی طور پرقدم اٹھایا اور فوری ڈیمز فنڈ قائم کردیا۔
ڈیمز فنڈ الیکشن 2018ء سے قبل قائم کیا گیا۔ چیف جسٹس کے ڈیمز فنڈ میں پاک فوج ، سرکاری اداروں سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے عطیات جمع کروائے۔ سپریم کورٹ کی ویب سایٹ کے اعدادوشمار کے مطابق ڈیمز فنڈ میں اب تک 4 ارب 14کروڑ 40 لاکھ سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی کاوش کوقابل تحسین قرار دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھی اوورسیز پاکستانیوں سے چندے کی اپیل کی ہے۔
جس کے تحت لوگ وزیراعظم فنڈ میں بھی پیسے جمع کروا رہے ۔وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں چیف جسٹس اور وزیراعظم ڈیم کو ضم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیمزفنڈ میں خود بھی رقم جمع کروائی ہے۔ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض اور اوورسیز پاکستانیوں سمیت بڑے مخیر حضرات نے رقم جمع کروائی۔ دونوں ڈیموں کی تعمیر کیلئے 1400ارب روپے کی خطیر رقم چاہیے۔