شوہر کی دوسری شادی کا علم ہونے پر خاتون کا انوکھا اقدام

 
0
418

رحیم یار خان دسمبر 06 (ٹی این ایس): شوہر کی دوسری شادی کا علم ہونے پر خاتون کا دلچسپ اقدام سامنے آیا ہے، رحیم یار خان میں خاتون نے سہیلیوں کی فوج کے ہمراہ سوتن پر دھاوا بول دیا۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر کی دوسری شادی کا بھانڈا پھوٹ گیاجس کے بعد پہلی بیوی آپے سے باہر ہو گئی۔پہلی بیوی ڈنڈوں سے مسلح خواتین لے کر دوسری بیوی کے گھر پہنچ گئیں۔
خواتین پر تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔شمشاد بی بی نے اپنی سوتن کے ساتھ ساتھ گھر میں موجود بزرگ خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔دوسری بیوی نے رکشہ پر فرار ہونے کی کوشش کی تو پہلی بیوی کے بھائیوں نے حملہ کر دیا۔تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شوہر غلام سرور اور پہلی بیوی شمشاد اختر کو گرفتار کر لیا۔۔اس سے قبل بلوچستان کے علاقے پشین میں بیوی نے فائرنگ کر کے شوہر کو قتل کر دیا تھا۔
فصیلات کے مطابق پشین کے علاقے کلی ظریف آباد میں بیوی نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے شوہررحمت اللہ کو قتل کر دیا۔لیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر کے پسٹل اور کارتوس برآمد کر ل۔لیویز کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ نے شوہر کو دوسری شادی کے شعبے میں قتل کر دیا اور ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ واردات میں میراخالہ زاد بھائی بھی ملوث ہے۔
۔یاد رہے کہ رواں سال اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے خواہشمند افراد کو بُری خبر سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قراردے دی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پہلی بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کے انکار کے بعد اگر کوئی شخص شادی کرے گا تواسے دوسری شادی پر سزا ہوگی۔ عدالت نے کہا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961ء کے مطابق اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جُرمانہ ہو گا۔