لیگی رہنما نے اربوں روپے کی جائیداد والدہ کے نام کر دی نیب نے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

 
0
293

لاہور دسمبر 06 (ٹی این ایس): ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔میاں جاوید لطیف شیخپورہ سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے ہیں،قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چئیرمین بھی ہیں۔جاوید لطیف کے بارے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے اپنی بہت ساری جائیداد والدہ ولایت بی بی کے نام کر دی ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ نہ تو یہ جائیداد جاوید لطیف کی جدی پشتی ہے اور نہ ہی جاوید لطیف کی والدہ کا کوئی کاروبار ہے۔
لہذا نیب یہ تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ جائیداد کیسے جاوید لطیف اپنی والدہ کے نام منتقل کر سکتے ہیں۔نیب جاوید لطیف کے خلاف بے نامی جائیدادوں اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے تحقیقات کرےگی اور انکوائری رپورٹ چئیرمین نیب کو پیش کی جائے گی۔رانا عظیم کا مزید کہنا ہے کہ ایک سرکاری افسر جس کی تنخواہ بہت کم ہے لیکن اس کا اکاؤنٹ بھرا ہوا تھا جب تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ انہیں وہ پیسے جاوید لطیف نے دئیے تھے۔
خیال رہے کہ ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن محمدگوہر نفیس کی ہدایت پر پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ سے مل کر عوامی شکایات پر سرکاری زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے شیخوپورہ اور قصور میں مجموعی طور پر12کروڑ 50لاکھ روپے کی 217کنال 3مرلے سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگذار کروالی- ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن (بی) محمدساجد نے مسلم لیگی ایم این اے جاوید لطیف کی جانب سے سرکاری زمین پر غیرقانونی طور پر قبضے کے حوالے سے انکوائری کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو ہدایت کی کہ وہ میاں جاوید لطیف اور دیگر کے خلاف فوری کارروائی کرے اور ان سے سرکاری زمین واگزار کروائےاس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شیخوپورہ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کی8کنال3مرلے سرکاری اراضی میاں جاویدلطیف وغیرہ سے واگزار کروا لی۔
مسلم لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف نے اس غیرقانونی طور پر حاصل کی گئی زمین میں سے 2کنال پرفلورملز بنا رکھی تھی۔اینٹی کرپشن حکام نے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے نیومیاں فلورملز کی دیوار گرا کر سرکاری اراضی واگزار کروا لی‘ میاں جاوید لطیف ایم این اے نے فراڈ کے دریعے حاصل کی گئی زمین پر اپنے ساتھیوں سمیت غیرقانونی طور پر قبضہ کر رکھا تھا اور اس پر غیرقانونی تعمیرات بھی کی جا رہی تھیں۔