مظفرآباد،04اپریل(ٹی این ایس):مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کشمیری عوام کا قتل عام اور بھارتی بربریت کے خلاف پاکستان ویلفےئر پارٹی کا لاہور اور اسلام آباد میں زبردست احتجاجی مظاہرے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی ،عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ویلفےئر پارٹی نے گزشتہ روز اسلام آباد اور لاہور میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور کشمیری عوام کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، احتجاجی مظاہرے سے اشتیاق انجم، عمران چغتائی ، اصغر خان ،حریت رہنماء انجینئر مشتاق محمود، راجہ بابر چےئرمین تحریک محافظ ،احمد اللہ آرگنائزر اٹک، میر افتخار سلہریا،آرگنائزر چناری اویس انصر یوتھ آرگنائزر لاہور نے مظاہرے سے میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بھارت گزشتہ ستر سالوں سے کشمیری عوام کی نسل کشی میں مصروف ہے ،اقوام متحدہ خاموشی کا روزہ توڑ کر رائے شماری کا اعلان کرے اور وادی سے بھارتی افواج کے انخلاء کیلئے اقدامات شروع کیے جائیں۔ پاکستانی وزیر اعظم بھارتی مظالم کو بے نقاب کر نے کیلئے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں اٹھائیں۔