کشمیر فاؤنڈیشن کی جانب سے مظفرآباد کے مستحق طلباء و طالبات میں مفت درسی کاپیاں تقسیم

 
0
527

مظفرآباد،04اپریل(ٹی این ایس):کشمیر فاؤنڈیشن نے مظفرآباد کے مستحق طلباء و طالبات میں مفت درسی کاپیاں تقسیم کیں، فاؤنڈیشن کے وائس چےئرمین گلشاد احمد بٹ نے ٹھوٹھہ سیٹلائٹ ،چہلہ بانڈی زیرو پوائنٹ میں مقیم مہاجرین و انصارکے بچوں میں کاپیاں تقسیم کی، کشمیر فاؤنڈیشن حسب توفیق آزاد کشمیر میں فلاحی کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہے، کشمیر فاؤنڈیشن کے مرکزی چےئرمین محمد مقبول مغل کے تعاون سے بچوں میں کاپیاں تقسیم کی، محمد مقبول مغل انسانی خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ ہر سرکاری و پرائیویٹ سکول کے مستحق بچوں تک کاپیاں پہنچائیں مگر وسائل نہیں بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ رواداری کام جاری رکھیں کشمیر فاؤنڈیشن کے وائس چےئرمین گلشاد احمد بٹ نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کاپیاں تقسیم کی عوام نے کشمیر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔