سی ڈی اے انتظامیہ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سد باب کے لیے حفاظتی اقدامات کے طور پر ادارے کے پبلک ڈیلنگ دفاتر میں ہاتھ صاف کرنے کے لیے سینی ٹائزر(Sanitizer) لگا دئیے ہیں

 
0
421

اسلام آباد مارچ 19 (ٹی این ایس): سی ڈی اے انتظامیہ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سد باب کے لیے حفاظتی اقدامات کے طور پر ادارے کے پبلک ڈیلنگ دفاتر میں ہاتھ صاف کرنے کے لیے سینی ٹائزر(Sanitizer) لگا دئیے ہیں جبکہ پبلک ڈیلنگ کرنے والے عملے کو ماسک اور دستانے مہیا کر دیئے ہیں تاکہ کرونا وائرس سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔
اس ضمن میں سی ڈی اے کے ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ میں چار سینی ٹائزر لگانے کے علاوہ عملے کو ماسک اور دستانے مہیا کر دیئے گئے ہیں جبکہ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کے مرکزی گیٹ پر دو سینی ٹائزر لگائے گئے ہیں تاکہ دفتر آنے والے افراد اپنے ہاتھ اچھی طرح صاف کر سکیں۔ اسی طرح ایگزیکٹو بلاک میں بھی دو سینی ٹائزر لگا دیئے گئے ہیں جبکہ سی ڈی اے کے کیپٹل ہسپتال میں بھی آنے والے لوگوں کے لیے حفاظتی اقدام کے طور پر مختلف مقامات پر سینی ٹائزر لگا دیئے گئے ہیں۔ مزید برآں سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر سی ڈی اے ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔