رواں برس اے سی ایل سی نے21 ملزمان گرفتار اور ان کے قبضہ سے اڑھائی کروڑ  سے زائد مالیت کی 34 مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کیں: آئی جی اسلام آباد

 
0
312

اسلام آباد، اپریل  04 (ٹی این ایس): انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد  سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے رواں برس کے  پہلے دو ماہ کے دوران اینٹی کارلفٹنگ سیل نے 5 گینگز کے 21 ملزمان گرفتار کئے جن  کے قبضے سے 34 مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کی گئ ہیں۔

یہ بات انھوں نے  بدھ کو ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی نجیب الرحمن بگوی اور ایس پی زبیر شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

آئی جی  تیموری نے کہا  کہ اے سی ایل سی نے مسروقہ گاڑیوں کے علاوہ 13 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی پکڑی ہیں،برآمد ہونے والی گاڑیاں راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور اور خیبرپختوانخواسے چوری ہوئی تھیں اور ان گاڑیوں کی مالیت دو کروڑ 67 لاکھ روپے بنتی ہے۔

آئی جی  تیموری نے یہ بھی کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں میں بہتری آئی ہے اور جو اشتہاری بیرون ممالک فرار ہوگئے ہیں انکی گرفتاری اور واپسی کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔