ترنڈہ محمد پناہ،ٹریفک حادثہ ،تیز رفتار ہائی ایس ,بس سے ٹکرا گئی،ایک طالبعلم جاں بحق 12زخمی

 
0
794

ترنڈہ محمد پناہ: اگست 29(ٹی این ایس) عید قربان گھر والوں کے ساتھ منانے کی خواہش لیے طلبا کی بس ترنڈہ محمد پناہ محسن آباد چوک پر حادثے کا شکار ہو گئی،تفصیلات کے مطابق علی پور کے مقامی سکول کے طلبا عید کی چھٹیوں پر گھر جا رہے تھے کہ ان کی بس تیز رفتار ہائی ایس کے ساتھ ٹکرا گئی ،جس کے باعث ایک طالب علم جاں بحق ،جبکہ 10 سے زائد طلبا زخمی ہو گئے۔زخمی بچوں کو ترنڈہ محمد پناہ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں وہ   زیر علاج ہیں۔